جرمنی نے مہاجرین کو پناہ فراہم کرنے کے لیے برلن کے نواح میں کیمپ قائم کردیا ہے ۔ یہ مہاجر کیمپ ایک خالی فوجی اڈے میں قائم کیا گیا ہے جہاں دو ہزار مہاجرین رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ یہ جرمنی کا سب سے بڑا عارضی مہاجر کیمپ
ہے ۔
کیمپ برلن میں اس وقت 15 ہزار پناہ گزین موجود ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے مطابق رواں سال 3 لاکھ سے زیادہ مہاجرین سمندر کے راستے یورپ داخل ہوئے ۔ ان میں ڈھائی ہزار افراد راستے میں ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں۔